دعا زہرہ کے بعد کراچی کی ایک اور لاپتہ لڑکی نمرہ نے بھی شادی کر لی، 20 اپریل کو گمشدہ ہونے والی لڑکی نمرہ نے ڈیرہ غازی خان کے نوجوان سے نکاح کر لیا۔
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودآباد سے لاپتہ ہونے والی لاپتہ بچی نمرہ نے ڈیرہ غازی خان میں نکاح کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نمرہ اور شاہ رخ آن لائن گیمز کھیلا کرتے تھے جہاں دونوں کی ملاقات ہوئی اور بات نکاح تک جا پہنچی۔ نمرہ کی عمر 14 سال بتائی جا رہی ہے جبکہ نکاح نامے میں عمر 18 سال لکھی گئی ہے۔