سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کی کارروائی کے دوران 3 مطلوب دہشتگرد مارے گئے۔
انٹیلی جنس بنیادوں پر ہونے والی سی ٹی ڈی کارروائی میں ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نعمت اللہ، عبد الرؤف افغانی اور مصطفیٰ کے ناموں سے ہوئی۔
ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کی کارروائی میں ہلاک دہشتگرد براہ راست پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں سے 3 کلاشنکوف، 9 میگزین، 2 ہینڈ گرینیڈز اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔