وہ کیس جس کا کوئی سرا نہیں مل رہا تھا پولیس نے حل کر دیا ۔۔ دعا زہرہ مل گئی، ظفر عباس کا بیان

image

کراچی کی دعا زہرہ لاہور سے مل گئی, اس کے ملنے کی خبر سامنے آتے ہی ہر کوئی اپنی رائے کا اظہار کر رہا ہے۔ یہ وہ بچی ہے جس کی بازیابی کے لیے پورا پاکستان دعائیں کر رہا تھا کہ بچی صحیح سلامت گھر واپس آ جائے۔ اس کی والدہ کے آنسو اور گفتگو سن سن کر دل دہل رہا تھا۔

دعا کے ملنے اور نکاح نامے کی اطلاع پر جہاں سوشل میڈیا پر خوب ہنگامہ ہو رہا ہے وہیں زیادہ تر لوگ دعا سے متعلق منفی کمنٹس بھی کر رہے ہیں۔ بہرحال دعا کی سلامتی کے ساتھ واپسی پولیس کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔ ظفر عباس نے بھی دعا کے ملنے کی خبر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ ایک ایسا کیس ہے جس کا کوئی سرا نہیں تھا، کہیں سے کوئی سراغ نہیں مل رہا تھا مگر پولیس نے اس مشکل کیس کو بھی حل کر دیا. شکر ہے کہ بچی سلامت ہے اور زندہ ملی ہے۔ شکر ہے کہ زینب کیس کی طرح کا انجام سامنے نہیں آیا۔ اب آگے کی کارروائی بھی پولیس سامنے لائے گی کہ وہ کیوں بھاگی اور نکاح کیسے کیا۔ شہلا رضا صاحبہ نے کہا ہے کہ ہم نے اس کو بازیاب کروالیا ہے اب وہ لاہور سے کراچی آرہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US