18 سال سے کم عمر بچوں کا نکاح نہیں ہوتا تو دُعا کا کیسے ہوا؟ شہلا رضا

image

کراچی سے لاپتہ ہونے والی بچی دعا زہرہ ملی یا نہیں یہ تو ایک معمہ بن گیا۔ کیا اس نے واقعی نکاح کرلیا؟ لڑکی خود منظر سے غائب ہے مگر نکاح نامہ سامنے آگیا۔ جس کی رو سے لڑکی کی عمر تقریباً 18 سال لکھی گئی ہے جبکہ گھر کا پتہ بھی غلط لکھا گیا ہے۔ پولیس نے پہلے انکشاف کیا کہ لڑکی مل گئی لیکن ڈی آئی جی نے بیان دیا کہ دعا نہیں ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ کا غیر قانونی طور پر نکاح 17 اپریل کو کروایا گیا ہے۔

دعا کے والد نے کہا کہ بیٹی کے لاہور سے ملنے کی معلومات پر بھروسہ نہیں کرسکتے۔ جب دعا کے ملنے کی خبریں میڈیا پر آئیں تو عین اسی وقت شہلا رضا بھی دعا کے گھر پہنچیں، انہوں نے گھر والوں سے ملاقات کی۔

شہلا رضا:

دعا کے نکاح کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ: 18 سال سے کم عمر بچے کا نکاح سندھ کے قانون کے مطابق غیر قانونی ہے۔ اس کا ب فارم دیکھا، لڑکی 13 سے 14 سال کی ہے، ہم دعا کررہے ہیں کہ خیر و عافیت سے گھر پہنچ جائے۔ جب تک سندھ پولیس خود نکاح نامہ نہیں دیکھے گی تصدیق نہیں کرسکتے۔ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی بھی پولیس کے ساتھ کام کررہی ہے۔ جب تک لڑکی کا ویڈیو کلپ نہیں آتا سندھ پولیس باقاعدہ اعلان نہیں کرے گی۔

18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی سے متعلق قانون کیا کہتا ہے؟

سندھ چائلڈ میرج ریسٹرین ایکٹ 2013 کے تحت 18 سال سے کم عمر لڑکی یا لڑکا شادی نہیں کر سکتے۔ خلاف ورزی کی سزا 2 سال اور 1 لاکھ روپے جرمانہ ہے۔ خلاف ورزی میں معاونت کرنے والوں کو بھی دو سال کی سزا ہوسکتی ہے۔

جب قانون 18 سال سے کم عمر بچوں کے نکاح کی اجازت نہیں دیتا تو یہ نکاح قابلِ قبول ہی نہیں اور ابھی تک رجسٹرڈ بھی نہیں ہے۔ اس کیس میں مزید کونسا نیا موڑ آئے گا؟ جاننے کے لیے ہماری ویب کے ساتھ جُڑے رہیئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US