کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کے ویڈیو پیغام نشر ہونے کے بعد اے آر وائی نیوز نے خبر جاری کی ہے کہ دعا نے اپنے والد مہدی کاظمی کے خلاف لاہور سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
والد اور کزن نے گھر آ کر ڈرایا
دعا کا کہنا ہے کہ ان کے والد شادی کے بعد ان کے لاہور والے گھر میں دعا کے کزن زین العابدین کے ساتھ زبردستی گھسے اور انھیں ڈرایا دھمکایا اور اغواء کرنے کی کوشش کی جس کے بعد محلے والوں نے انھیں والد اور کزن سے بچایا۔ دعا کا کہنا ہے کہ ان کے والد مہدی کاظمی زبردستی دعا کی شادی ان کے کزن سے کروانا چاہتے تھے اور وہ یہ شادی نہیں کرنا چاہتی تھی اس لئے عدالت ان کے والد اور کزن سے انھیں ہراساں کرنے سے روکے۔
دعا زہرہ کیس کا ڈراپ سین
واضح رہے کہ دعا زہرہ کی گزشتہ کئی دنوں سے کراچی سے لاپتہ ہونے کی خبریں وایرل تھیں۔ دعا نے حالیہ ویڈیو پیغام میں اپنے متعلق تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنی مرضی سے گھر چھوڑ کر جانے اور شادی کرنے کی اطلاع دی ہے۔