میری بچی کو ڈرایا ہوگا اسے یہاں لایا جائے۔۔ دعا کی عمر 14 سال ہے والد نے میڈیا کو ثبوت دے دیا

image

دعا زہرہ کیس میں گزرنے والا ہر لمحہ ایک نیا موڑ سامنے لارہا ہے۔ دعا کے والد مہدی کاظمی اور ان کی اہلیہ نے میڈیا کے سامنے پریش کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ “ابھی میری شادی کو ہی 14 سال نہیں ہوئے تو بچی کیسے بالغ ہوگئی“

مہدی کاظمی نے مزید کہا کہ “میرا صرف اتنا کہنا ہے کہ میری بچی کو یہاں لایا جائے اسے چائلڈ پروٹیکشن میں دیا جائے اور اس معاملے کی تحقیقات کروائی جائے کہ میری بیٹی کے ساتھ کیا ہوا ہے“

نکاح کہیں رجسٹرڈ نہیں ہے۔۔

میڈیا کے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے دعا کے والدین نے بتایا کہ بچی 10 دن سے گھر سے باہر ہے کچھ اور لوگوں کے پاس ہے وہ دباؤ ڈال کر جو چاہیں مرضی بیان دلوا دیں۔ اگر ہم غلط ہوتے تو میڈیا کے سامنے کیوں آتے۔ میری بچی کی پیدائش اسی محلے میں ہوئی سارا محلہ جانتا ہے کہ میں نے اپنی بیٹی کو کتنے پیار سے پالا ہے۔ صرف اسی بیٹی کو نہیں اپنی تمام بچیوں کو پیار سے پالا ہے جبکہ جس مولوی صاحب کا نام نکاح نامے پر درج ہے ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ نکاح نہیں پڑھایا اور نہ ہی نکاح کہیں رجسٹرڈ ہے“

والد نے میڈیا کو ثبوت پیش کردیا

جبکہ دعا کے والد نے ثبوت کے طور پر دعا کا پاسپورٹ میڈیا کے سامنے پیش کردی جس میں اس کا سال پیدائش 2008 درج ہے اور اس حساب سے اس کی عمر 14 سال ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US