بچہ ٹرک کے نیچے آنے ہی والا تھا کہ پھر ۔۔موٹر سائیکل سے گر کر ایک ماں نے اپنے بچے کی جان کیسے بچائی؟ دیکھیئے ویڈیو مناظر

image

ماں کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔ ایک بچے کے لیے اس کی ماں سپر ہیرو سے کم نہیں ہوتی اور اگر بچے کو معمولی خراش بھی آجائے تو وہ تڑپ کر رہ جاتی ہے۔

انٹرنیٹ پر والد کی ویڈیوز کافی وائرل ہوتی ہیں کہ جس طرح وہ اپنے ننھے بچوں کو گرنے سے اور بڑے حادثات سے فوراً بچا لیتے ہیں، لیکن اب ایک ماں کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس کے اپنے بچے کو پُھرتی سے بچانے کے مناظر نے سب کو ہالی ووڈ فلمی سینز کی یاد دلا دی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میاں بیوی اور ان کا بچہ مصروف سڑک پر اپنی موٹر سائیکل پر جارہے ہوتے ہیں کہ اچانک پیچھے سے ایک گاڑی ان کے آگے سے نکلنے کی کوشش کرتی ہے مگر وہ ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مارتے ہوئے نکل جاتی ہے جس سے پیچے بیٹھی عورت اور اس کا بچہ سڑک کے درمیان گر جاتے ہیں۔

وہیں سامنے سے ہیوی ٹرالر آرہا ہوتا ہے جس کے بعد یوں لگتا ہے کہ وہ خاتون اور بچے کو کچل ڈالے گا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوتا۔ مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماں پُھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بچے کا کوٹ پکڑ کے ٹرک کے پہیوں میں آنے سے پہلے اسے اپنے پاس کھینچ لیتی ہے۔

خیال رہے خطرناک حادثے کی یہ ویڈیو فوٹیج پرانی ہے جو ویتنام سے سامنے آئی تھی۔ یہ ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

دیکھیئے دہشتانک ویڈیو مناظر۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US