پولیس نے دعاء زہرا اور ظہیر کو پاکپتن سے بازیاب کروالیا ہے اور دونوں کو کراچی لایا جارہا ہے۔ دعا زہرہ، ظہیر کے چچا کے گھر پر مقیم تھیں جبکہ دعا کے دعوے کے مطابق دعا اور ظہیر نکاح کرچکے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس دعا سے ان کے بارے میں سوال کررہی ہے جس کا وہ اور ظہیر جواب دے رہے ہیں اس کے علاوہ ایک ویڈیو میں دعا، ظہیر کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی ہیں اور اس میں بھی یہی کہہ رہی ہیں کہ ان کی عمر 14 نہیں 18 سال ہے اور وہ بالغ ہیں۔ نکاح بھی انھوں نے اپنی مرضی سے کیا ہے۔ جبکہ ان کی اور ظہیر کی دوستی پب جی گیم سے شروع ہوئی اور پھر انھوں نے شادی کرلی۔