مسجد میں بچوں کے لیے کھیلنے کی جگہ بھی ہے ۔۔ ترکی میں تراویح کے بعد بچوں کے لیے مساجد میں کیا کیا جاتا ہے؟

image

اکثر مساجد میں جب بچوں کو دیکھا جاتا ہے تو بچے ڈرے سہمے سے ایک جگہ بیٹھے ہوتے ہیں، کیونکہ انہیں غصے سے بھری تیز نظریں تک رہی ہوتی ہیں۔

یہی انداز ان معصوم بچوں کے دلوں پر گہرا اثر چھوڑ جاتا ہے جس کی وجہ سے معصوم بچے مساجد میں جانا تک چھوڑ دیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں بھی آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ترکی کی ایک مسجد کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہے جس میں امام مسجد ننھے بچوں کو مسجد کا دورہ کرا رہے ہیں۔

ویڈیوز اور تصاویر کو دیکھ کر یوں معلوم ہو رہا ہے کہ جیسے کہ یہ میوزیم ہو اور یہاں بچوں کو لایا گیا ہو مگر یہ کوئی میوزیم نہیں ہے بلکہ مسجد ہے اور یہاں موجود امام مسجد نے بچوں کو خوب ہنسایا اور خوشگوار لمحات فراہم کیے۔

بہت سے لوگوں کے ذہن میں یہ سوالات ہوں گے کہ مسجد میں ہنسی مذاق کیوں؟ دراصل ترکی میں سلطان الفاتح کے اس بیان کو کافی اہمیت دی جاتی ہے جس میں سلطان الفاتح کہتے ہیں کہ "یہ تمہارے لیے پریشانی کا مقام ہے، اگر تمہاری مساجد میں بچوں کی آوازیں نہیں آتیں"۔

ترکی میں رمضان المبارک میں تراویح کے بعد امام مسجد باقاعدہ طور پر بچوں کے ساتھ ایک محفل کا انعقاد کرتے ہیں، جس میں امام مسجد چھوٹے اور ننھے بچوں کو مسجد میں کھیلنے کی اجازت نہ صرف دیتے ہیں بلکہ خود بھی ان کے ساتھ گُھل مل جاتے ہیں، ایسا اس لیے تاکہ بچوں کے دلوں میں مساجد سے متعلق دلچسپی پیدا کی جا سکے۔

ترکی کی حمدی جامع مسجد میں تو بچوں کے لیے باقاعدہ طور پر کھیلنے کی جگہ مختص کی گئی ہے جہاں بچوں کے لیے خاص طور پر انتظامات کیے جاتے ہیں۔

اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ امام مسجد کس طرح بچوں کی توجہ حاصل کر رہے ہیں اور انہیں مسجد کے اس دلچسپ پہلو کے بارے میں روشناس کرا رہے ہیں۔

لیکن پاکستان میں صورتحال یکسر مختلف ہے، یہاں مساجد میں آئے بچوں کو آخری کی صفوں میں نہ صرف دھکیل دیا جاتا ہے بلکہ انہیں غصے سے بھری نظروں سے بھی دیکھا جاتا ہے، یہاں تک کہ بچہ اگلی مرتبہ پھر آتا ہی نہیں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US