عید کے قریب آتے ہی جہاں ملک بھر کے درزی تیاریوں میں لگے ہیں وہیں شہری بھی تیاریوں میں مگن ہیں، لیکن اس سب میں اگر درزی ہی آپ کو چونکا دے تو؟
جی ہاں، ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی خبر وائرل ہے جس میں درزی ہی اعتکاف میں بیٹھ گیا۔
پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں ایک ایسا حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے جس میں گاہکوں کے کپڑے سینے والا درزی ہی اعتکاف میں بیٹھ گیا۔
کئی ارمان لیے جب گراہک کپڑوں کا پوچھنے درزی کی دکان پر آئے تو دکان کے دروازے پر ہی سفید نوٹس لگا تھا جس پر لکھا تھا کہ درزی اعتکاف میں بیٹھ گیا ہے، کپڑے عید کے بعد ملیں گے۔
نوٹس بورڈ پڑھتے ہی گاہکوں کے پیروں تلے زمین نکل گئی تھی۔ کسی کی آنکھوں میں آنسو تھے تو کوئی درزی کو ناکام کالز کر رہا تھا کہ شاید فون اٹھا لے۔
یہ ایسے ہی تھا 100 چوہے کھا کر بلی حج کو چلی، متعدد گاہکوں کے کپڑے سینے تھے مگر جناب خود ہی اعتکاف میں بیٹھ گئے۔ اور اگر درزی نے اپنے کپڑے بنا لیے ہوں اور خود آرام سے بیٹھا ہو تو گراہک سے اسے کون بچائے گا، یہ اللہ ہی جانتا ہے۔