اللہ بدتمیزی کرنے والوں کو ہدایت دے ۔۔ مریم اورنگزیب واقعہ کے بعد بول پڑیں

image

گذشہ روز دنیا کے پاک اور مقدس ترین مقام پر جو واقعہ پیش آیا اسے دیکھ کر بہت سے لوگوں نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے مریم اورنگزیب کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو واقعہ آج یہاں پیش آیا وہ آپ سب نے دیکھا۔ مجھے اس دوران غصہ نہیں آیا، کیونکہ میں نے درود شریف پڑھتے ہوئے ان تمام لوگوں کے لیے ہدایت کی دعا کی۔

انہوں نے عمران خان کا نام نہ لیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں اس شخص کا نام اس پاک زمین پر نہیں لوں گی، انہوں نے معاشرے کی تباہی کی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہاں لوگ حاضری کے لیے آتے ہیں اور جن لوگوں نے آوازیں کسیں میں نے وہاں بھی اللہ کو حاضر ناظر رکھ کر ان لوگوں کے لیے ہدایت کی دعا کی۔

توشہ خانہ کے معاملے پر مریم اورنگزیب نے کہا میں مدینہ کی زمین کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کروں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ان سب باتوں کا جواب پاکستان جا کر دوں گی۔

مزید انہوں نے کیا کہا دیکھیئے اس ویڈیو میں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts