عید پر دعوت کرنے جارہی ہیں تو ہم بتائیں گے آپ کو شاندار دعوت کی آسان ٹپس جس میں وقت لگے کم اور بچت بھی ہو بھرپور

image
عید ہو اور رشتہ دار ایک دوسرے کے گھر نہ آئیں ایسا کیسے ہو سکتا ہے ، یہی تو وہ مواقع ہوتے ہیں جب سب روٹھے ہوئے مل جاتے ہیں، عرصے سے ایک دوسرے سے دور جو ہوں وہ بھی قریب آجاتے ہیں، کورونا وائرس کے بعد اب دو سال بعد ایسی عید آرہی ہے کہ جب سب خوشی خوشی آزادی سے ایک دوسرے سے ملیں گے۔

عید کے حوالے سے سب لوگوں میں ہی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ بہت لوگ ایسے ہیں جن کے گھروں میں عید کے دن دعوت کا اہتمام کیا جاتا ہے ،تمام عزیز و اقارب کو کھانے پر بلایا جاتا ہے۔اس دعوت کا اہتمام اور انتظام بھی خاصا مشکل ہو جاتا ہے ۔ایسے میں خاتونِ خانہ کام کر کر کے ادھ موئی ہو جاتی ہیں ،صفائی ستھرائی ،مہمانوں کو وقت دینا ،کھانا پکانا اسے اچھے طریقے سے پیش کرنا وغیرہ وغیرہ۔اس تھکن اور پریشانی سے بچنے کے لئے ہم آپ کو کچھ کار آمد ٹپس دے دیتے ہیں جو آپ کے لیے کافی مدد گار ثابت ہونگی۔

1۔ مہمانوں کی لسٹ بنالیں

2۔ مینو ترتیب دے لیں

3۔ مہمانوں کے حساب سے برتن پہلے سے نکال لیں

4 ۔ مہمانوں کے بیٹھنے کا اچھی طرح بندوبست کر لیں، بعد میں جگہ کی تنگی نہ ہو

5۔ ٹھنڈے پانی کا انتظام کر لیں، گرمی بہت ہے ٹھندے پانی کا انتظام اہم چیز ہے

6۔ ایک دو ڈشز پہلے سے پکا کر فریز کر دیں

7۔ صفائی کا سارا بکھیڑا ایک ساتھ نہ پھیلائیں، پہلے سے کرنا شروع کر دیں

8۔ بچوں کے لیئے علیحدہ کچھ گیمز اور کھانے کا انتظام کرلیں تو بہتر ہے ورنہ بچے خاصی ہلچل مچا کر کھانے پینے میں مسائل پیدا کرتے ہیں

9۔ آرائش و زیبائش پر زیادہ خرچہ نہ کریں

10۔ گھر والوں کو کام بانٹ دیں تاکہ صرف آپ پر ہی بوجھ نہ پڑے

11۔ مہمانوں کی آمد سے پہلے فریش ہو جائیں

12۔ خود بھی انجوائے کریں اور مہمانوں کو بھی اچھی طرح ویلکم کریں

کسی بھی میزبان کے لیے سب سے اہم کام یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے مہمانوں کی اچھی طرح پذیرائی کر سکے ۔ اگر اتنی محنت اور اہتمام کرنے کے بعد آپ خود ہی انجوائے نہ کرپائیں تو مہمان کیسے انجوائے کر پائیں گے ۔ اس لئے خوشدلی سے سب کو ویلکم کریں اورچھوٹی چھوٹی غلطیوں کو نظر انداز کریں ۔ عید کی دعوت میں لوگوں کا مقصد اپنے رشتے داروں کے ساتھ اچھا وقت گزارناہوتا ہے۔ لہٰذا پر سکون رہئے، خوب ہنسئے مسکرائیے اور عید کی دعوت کے مزے لیجئے !دوسرے کا بھی وقت اچھا بنائیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US