نیب کورٹ کراچی میں بحریہ ٹاؤن کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت

image

نیب کورٹ کراچی میں بحریہ ٹاؤن کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی، اس دوران مال آف اسلام آباد کو عدالتی حکم پر ضبط کرنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔

نیب حکام نے مال آف اسلام آباد کے چھ حصے داروں کی جانب سے دائر درخواستوں پر اپنے اعتراضات بھی عدالت میں جمع کروادیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدالتی احکامات متعلقہ مقامات پر آویزاں کردیے گئے ہیں۔

سماعت کے دوران درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ انہیں اس ریفرنس میں فریق بنایا جائے۔ نیب کے مطابق اس ریفرنس میں ملک ریاض، ان کے بیٹے اور دیگر افراد بطور ملزمان شامل ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US