کیا آپ پہچان سکتے ہیں یہ کن مشہور شخصیات کی جوانی کی تصاویر ہیں؟ پہچانیں اور بتائیں

image

گزرا ہوا زمانہ انسان کا ماضی بھی ساتھ لے جاتا ہے، ایسے میں اس کی جوانی بھی اس زمانے کے ساتھ الوداع کہہ دیتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام آج آپ کو بتائے گی انہی شخصیات کے بارے میں جن کی جوانی پر ہر کوئی رشک کرتا تھا۔

شیریں مزاری:

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری بھی انہی شخصیات میں شامل ہیں جو سوشل میڈیا سمیت میڈیا پر بھی توجہ حاصل کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

شیریں مزاری کی یہ تصویر بھی کافی پرانی ہے، اسے نوجوانی کی تصویر تو نہیں کہا جا سکتا ہے مگر ماضی کی ایک ایسی تصویر ہے جس نے سب کی توجہ ضرور حاصل کی ہے۔

عاصمہ شیرازی:

یہ تصویر بھی پاکستان کی معروف شخصیت کی ہے، اگر آپ نہیں پہچان پائے تو رک جائیے جناب ہم خود ہی بتا دیتے ہیں۔

تصویر میں موجود شخصیت مشہور اینکر اور صحافی عاصمہ شیرازی ہیں۔ نوجوانی کی اس تصویر سے بالکل بھی معلوم نہیں ہو پا رہا ہے کہ یہ عاصمہ شیرازی ہیں۔

دراصل یہ تصویر اس وقت کی ہے جب عاصمہ شیرازی طالب علمی کے دور سے گزر رہی تھیں۔

احسن اقبال:

یہ شخصیت ن لیگ کے سینئر رہنماؤں میں شمار کی جاتی ہے، جبکہ ان کی سیاست بھی ن لیگ سے ہی شروع ہوتی ہے۔

اگر نہیں پہچان پائے کہ یہ کون ہیں تو ہم ہی بتا دیتے ہیں۔

یہ ہیں احسن اقبال جو کہ قومی اسمبلی کے ممبر بھی ہیں۔ لال شرٹ، آنکھوں پر چشمہ، سر پر موجود بال اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ احسن اپنے جوانی کے دور میں خوب سٹائلش ہوا کرتے تھے۔

نوجوانی میں احسن اقبال پر ان کے چاہنے والے رشک ضرور کیا کرتے ہوں گے، کیونکہ اس تصویر سے ان کی پر اثر شخصیت واضح ہو رہی ہے۔

ریحام خان:

یہ تصویر ہے ریحام خان کی، جو کہ نوجوانی کے دور میں موجود ہیں۔ چہرے پر مسکراہٹ اور ہاتھوں میں بچے کو تھامے ریحام کسی محفل میں موجود ہیں۔

بشریٰ بی بی:

سابق خاتون اول کی تصویر بھی کافی پرانی ہے، یہ اس وقت کی ہے جب سابق خاتون اول ایک خوشی کے موقع پر موجود ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US