شادی میں جاتے ہیں تو پیسے دیتے ہیں لیکن بیمار کو دیکھنے خالی ہاتھ .. ہم کس طرح کسی مریض اور اس کے خاندان کی مدد کرکے ان کی مشکل آسان کرسکتے ہیں؟

image

اریبہ دیکھ رہی تھی کہ ابو بیمار ہیں اس کے باوجود امی عیادت کے لئے آنے والے ہر مہمان کے لئے چائے اور کھانے کا انتظام کررہی تھیں

اریبہ کے گھر میں اس وقت پیسے کی تنگی تھی۔ ابو کی بیماری کی وجہ سے دکان بھی بند تھی ایسے میں مہمانوں کے چائے ناشتے کا انتظام کرنے سے اس کی امی پر کیا گزر رہی تھی وہ خوب سمجھتی تھی۔

لوگ شادیوں میں رقم دے کر مدد کرتے ہیں تو عیادت میں کیوں نہیں؟

جبکہ آنے والے مہمان مزے سے ابو کی خیریت پوچھ کر لوازمات سے انصاف کرتے ور چلتے بنتے۔ ایسے میں اریبہ سوچتی ہی رہ جاتی کہ کتنا اچھا ہوتا کہ شادیوں میں لفافہ دینے کہ طرح عیادت کے لئے آنے والے بھی مریض کے گھر والوں کو تحفتاً کچھ رقم جاتے تو ان کی مصیبتیں کچھ تو کم ہوتیں۔

کیوں نا ایک نیا رواج اپنایا جائے؟

صرف اریبہ ہی نہیں اگر آپ خود بھی غور کریں کہ ہم جب کسی شادی بیاہ کی تقریب میں جاتے ہیں تو لفافے میں اچھی خاصی رقم ڈال کر دلہا دلہن کو دیتے ہیں۔ اگرچہ یہ روایت بری نہیں اور نئی زندگی شروع کرنے والے دلہا دلہن کو یقیناً پیسوں کی ضرورت بھی ہوتی ہوگی لیکن کیا ہی اچھا ہو جو ہم اس روایت کو اسپتال یا کسی بیمار کے گھر جاتے ہوئے بھی اپنا لیں اور عیادت کے لئے جاتے ہوئے مریض کے گھر والوں کو کچھ رقم دے دیں جن سے ان کی عزت نفس بھی قائم رہے اور مالی مشکلات میں بھی کمی واقع ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US