چاند رات ہو اور عید کی ایکسائٹمنٹ نہ ہو، ایسا کیسے ممکن ہے۔ سوشل میڈیا پر عید کی تیاریوں اور بے یقینی صورتحال سے متعلق میمز بھی کافی وائرل ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام آج آپ کو ایسی ہی چند میمز کے بارے میں بتائے گی۔
پاکستان کی سیاسی منظرنامے میں جس حد تک گرما گرمی ہے یہ گرما گرمی اب سوشل میڈیا پر صارفین میں بھی دیکھی جا رہی ہے، جو کہ عید میمز کے طور پر سامنے آ رہی ہیں۔
خبیث ڈاٹ کام کی جانب سے چند میمز شئیر کی گئی تھیں جو کہ سوشل میڈیا پر کافی پسند کی جا رہی ہیں۔
اس تصویر میں عیدی کا ذکر ہے اور جس طرح سوشل میڈیا پر امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ٹرینڈ چل رہا ہے، بالکل اسی طرح اب عیدی کے لیے بھی باقاعدہ نعرے لگائے جا رہے ہیں، لیکن تھوڑے مختلف۔
نعرہ ہے امپورٹڈ عیدی منظور، پھر چاہے عیدی ڈالر میں ہو یا پھر پاؤنڈز میں۔
اس میم میں شوہر کو بیوی کی خدمت کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جو کہ ایک شریف شوہر دکھائی دے رہا ہے۔
وہیں بیوی شاپنگ سے متعلق سوال کرتی ہے کہ کیا عید کا جوڑا دلواتے وقت آپ کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں؟ جس پر شوہر نے جواب دیا Absolutely Not.
اسی طرح ایک اور میم کافی وائرل ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ عیدی نہ دینے والوں کے خلاف عدالتیں رات 12 بجے کھولنے کا اعلان، یہ میم کافی دلچسپ ہے کیونکہ بچے اور نوجوان عیدی نہ ملنے پر دھرنا بھی دے سکتے ہیں۔
جبکہ اس میم میں ایک ننھی بچی کپڑے تو دیکھ ہی رہی ہے ساتھ ہی ایسے معلوم ہو رہی ہے جیسے کہ گھر والوں کو صاف بتا رہی ہو کہ عیدی چاہیے بھیک نہیں۔