کچھ دنوں پہلے میڈیا کے زریعے برطانوی شاہی محل میں موجود کل کمروں کی تعداد کا
پتہ چلا۔ شاہی محل میں کمروں کی تعداد 775 ہےجن میں کئی بیڈ رومز اور دفاتر ہیں۔ حیرت انگیز طور پر اس محل میں ایک خفیہ کمرہ بھی موجود ہے۔ آج کے اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ یہ خفیہ کمرہ کس جگہ موجود ہے اور یہ کس کام آتا ہے۔
وائٹ روم کا راز
شاہی محل کا ٹی وہ لاؤنج جسے وائٹ روم کہا جاتا ہے، محل کا وسیع و عریض کمرہ ہے جسے شاہی محل کا ڈرائنگ روم بھی سمجھا جاسکتا ہے۔ ملکہ محل میں آنے والے تمام مہمانوں سے اسی کمرے میں آ کر ملتی ہیں جن میں مختلف ممالک کے وزراء بھی شامل ہوتے ہیں۔
خفیہ دروازہ کہاں موجود ہے؟
اسی کمرے میں ایک کنگ سائز ڈریسنگ ٹیبل ہے جس پر شیشہ بھی لگا ہے۔ جگمگاتا ہوا ڈریسنگ ٹیبل کئی آرائشی چیزوں سے سجا ہوا ہے۔ڈریسنگ ٹیبل کے پاس بڑے بڑے سنہرے جھاڑ فانوس لگے ہیں اور اسی ڈریسنگ ٹیبل کے پیچھے ایک خفیہ دروازہ ہے
ملکہ خفیہ دروازے سے کیوں جاتی ہیں؟
یہ خفیہ دروازہ دراصل براہ راست ملکہ کے ذاتی کمرے کی جانب کھلتا ہے۔ ملکہ آنے جانے کے لئے اسی دروازے کا استعمال. کرتی ہیں تاکہ انھیں اور کسی راستے سے گزرنا نہ پڑے۔ یہ خفیہ دروازہ کافی بھاری بھرکم. ہے اور ملکہ آنے جانے کے لئے اسے اپنے ہاتھ سے کھولتی اور بند کرتی ہیں۔