کیا آپ کے گھر میں بھی کھارا پانی آتا ہے؟ کھارا پانی بالوں کا دشمن.. جانیں مجبوری میں استعمال کے قابل بنانے کا آسان طریقہ

image

آج کل کا ایک بڑا مسئلہ کھارا پانی بھی ہے۔ صاف پانی کی کمی کی وجہ سے لوگ پینے کے لئے تو منرل واٹر منگا لیتے ہیں لیکن نہانے کے لیے کھارا پانی استعمال کرنا مجبوری ہے جس کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان بالوں کا ہوتا ہے۔ آج کے اس آرٹیکل میں ہم آپ کو کھارے پانی کو صاف کرنے کا آسان طریقہ بتائیں گے۔

کھارا پانی ہے کیا؟

جہاں تک یہ سوال ہے کہ کھارا پانی کیا ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ کھارے پانی میں نمکیات کی شرح انتہائی زیادہ ہوتی ہے۔ یہ پانی ایسے ٹھوس نمکیات سے بھرپور ہوتا ہے جو گھل نہیں سکتے اسی وجہ سے کھارا پانی جسم پر استعمال کرنے سے خارش اور خشکی پیدا ہوتی ہے اور بال روکھے، بے جان اور نمکیات کی زیادتی کی وجہ سے جھڑنے بھی لگتے ہیں۔ یہ پانی اتنا زہریلا ہوتا ہے کہ اس سے مل کر اچھے سے اچھا شیمپو بھی اپنا اثر کھو دیتا ہے۔

کھارے پانی کو صاف بنانے کا طریقہ

اس مسئلے کا ایک حل تو یہ ہے کہ نہانے کے بعد آخری بار جسم کو نتھارنے کے لئے پینے والا صاف پانی استعمال کریں تاکہ کھارے پانی کی نمکیات اچھی طرح نکل جائیں لیکن ایک حل یہ ہے کہ ایک بڑا ٹکڑا پھٹکری لیں اور پانی سے بھری ہوئی بالٹی میں کچھ دیر اچھی طرح پھیریں۔ پھٹکری نمکیات کو پانی سے کاٹ دیتا ہے جس کے بعد وہ بالٹی کی نچلی سطح پر بیٹھ جاتے ہیں اور اوپر والا پانی صاف ہوجاتا ہے۔ نہانے کے لیے اوپر ولا پانی استعمال کریں اور نیچے والا ضائع کردیں۔

بالوں کی حفاظت

کھارے پانی سے خراب ہوئے بالوں کو ہفتے میں 2 بار بادام یا کھوپرے کے تیل سے مساج کریں اور انڈے دہی کا ماسک بھی لگائیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US