ماں باپ اداکار اور بیٹا بیٹی کیا کرتے ہیں؟ اداکار شبیر جان کی زندگی کے بارے میں وہ معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

پاکستانی اداکار اپنے دلچسپ انداز اور منفرد اداکاری کی بدولت کی وجہ سے سب میں توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اداکار شبیر جان کے بارے میں بتائیں گے۔

شبیر جان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا وہ نام ہے جس نے اپنی جاندار اداکاری کی بدولت 90 کی دہائی سے لے کر اب تک کے ناظرین کی توجہ حاصل کی ہے۔

چاہے سنجیدہ کردار ہو یا پھر مزاحیہ کردار، شبیر جان نے ہر کردار میں ایسی جان ڈالی کہ ناظرین بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے، شبیر جان کی اداکاری کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ ہمیشہ اس کردار کو اپناتے ہیں جس میں معاشرے کے کسی چہرے کو بہترین انداز میں بتایا جا رہا ہوتا ہے۔

گزشتہ 30 سال سے شوبز انڈسٹری میں موجود شبیر جان نے 2 شادیاں کیں جبکہ وہ اس وقت اپنی دوسری بیوی فریدہ شبیر اور بچوں کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزر بسر کر رہے ہیں۔

فریدہ شبیر بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں نوجوان اداکارہ سے لے کر ماں کا کردار نبھا چکی ہیں، جبکہ میاں بیوی کئی ڈراموں میں جلوہ گر ہو چکے ہیں۔

اگرچہ شبیر جان اور اہلیہ اب بھی مختلف ٹی وی چینلز پر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں لیکن دونوں اداکار سوشل میڈیا پر مداحوں سے اپنے تاثرات شئیر کرنا نہیں بھولتے، یہی وجہ ہے کہ صارفین آج بھی انہیں پسند کرتے ہیں۔

لیکن اب دور جوانوں کا ہے، اور شاید شبیر جان کے بچے بھی والدین کی سپورٹ کے ساتھ ان کا نام روشن کرنے کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں۔

شبیر جان اور فریدہ شبیر کے دو بچے ہیں، بیٹی والد کی دلاری ہے تو بیٹا بھی والدہ کا پیارا ہے۔ اگر بیٹی کو والد کی فل سپورٹ حاصل ہے تو والدہ بھی بیٹے پر جان چھڑکتی ہیں، والدین اپنے بچوں کو ہر طرح سے سپورٹ کر رہے ہیں۔

دونوں بچے اپنی تعلیم پر توجہ دیے ہوئے ہیں، جبکہ والدین بھی اولاد کی بہترین تعلیم و تربیت میں کوئی کمی نہیں چھوڑ رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US