پاکستانی نے بھارت میں ہی بھارتیوں کو بری طرح ہرا دیا۔ ہوا کچھ یوں کہ شیر نعمان نامی آدمی اپنے مرغے کے ہمراہ بھارت چلا گیا جہاں اس نے اپنے مرغے کا مقابلہ کروایا اور 4 منٹ کے اندر ہی پاکستانی مرغے نے ہندوستانی مرغے کو چاروں خانے چت کر دیا۔
اب آپ یہاں سوچ رہے ہوں گے کہ آخر یہ سب ہوا کیسے؟ اور یہ شخص پاکستان میں بھی تو مرغا لڑوا سکتا تھا تو اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہاں یہ مرغا کسی کے ساتھ لڑتا ہی نہیں تھا تو بقول اس شخص کے یہ مرغے کو انڈیا لے گیا جہاں اس نے مقابلہ جیت کر 10 لاکھ روپے جیتے۔
عصاب شکن مقابلہ دیکھ کر انڈیا والوں نے تو اس مرغے کو خریدنے کیلئے 25 لاکھ تک کی آفر کی مگر شیر نعمان نے مرغے کو فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔
اس کا کہنا تھا کہ میں نے شوق کیلئے مرغے بچپن سے پالے ہیں اور میرا تو لڑوانے کا بھی کوئی ارادہ نہیں تھا یہ سب دوستوں نے کیا میرے۔ اور جب ان سے دوران انٹرویو پوچھا کہ انہیں کھلاتے پلاتے کیا ہیں تو کہنے لگے یہ تو شوق کی بات ہے، جتنی بھی انکی خدمت کرو کم ہے۔
ڈیجیٹل پاکستان کو دیے گئے انٹرویو میں یہ بھی کہہ گئے کہ بھارت سے جیت کر آنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ کیونکہ وہ ایک تو ہمارا روایتی حریف ہے اور دوسری طرف اس کا مسلمانوں کے ساتھ رویہ بھی کچھ خاص اچھا نہیں۔