مجھے شادی سے بچاؤ ۔۔ چوتھی بیوی بننے کی خواہش مند لڑکی کا خواب عامر لیاقت نے کیسے توڑ دیا؟

image

مشہور و معروف میزبان عامر لیاقت کا نام کون نہیں جانتا اور وہ ان دنوں اپنی شادیوں اور پھر ان میں ہونے والی طلاقوں کو لے کر خبروں کی زینت بنے ہوئے۔

اب ایک ایسی لڑکی سامنے آ گئی ہے جسے ان کے ماضی سے کوئی سروکار نہیں کہتی ہیں کہ عامر لیاقت زندگی کے جیون ساتھی کے روپ میں ضرور چاہیے۔ مگر اب عامر لیاقت حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اس عورت کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک اور راستے میں ہے ، مجھے شادیوں سے بچاؤ، چوتھی بیوی بننے کی خواہش مند۔ اس بیان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عامر لیاقت صاحب اب تک کوئی اور شادی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ آگے بڑھنے سے پہلے یہاں یہ بھی بتا دینا ضرور ی ہے کہ عامر لیاقت حسین نے جو یہ ویڈیو شیئر کی وہ ایک مشہور ویب ٹی وی انٹرویو کی ہے ۔

عامر لیاقت حسین سے شادی کی امیدوار ایک اور لڑکی:

اب عامر لیاقت کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ باتیں بھی کی جا رہی ہیں کہ اب یہ چوتھی بیوی کس کو بنائیں گے؟ عامر لیاقت کا تو کسی کو معلوم نہیں مگر دانیہ شاہ کی دوست نے ایک انٹرویو دیا ہے جس میں وہ بتا رہی ہے کہ وہ عامر لیاقت کی چوتھی بیوی بننے کو تیار ہے۔

علیزے نامی یہ لڑکی ڈیجیٹل پاکستان میں اپنا انٹرویو دیتے ہوئے کہتی کہ : '' میں دلہن بنوں گی تو صرف عامر لیاقت کی۔ میں ہر حال میں ان کی بیوی بننے کے لیے تیار ہوں۔ دانیہ جھوٹ کہہ رہی ہے۔ اگر وہ اس کو نشہ کرنے کا بولتا تھا تو کیوں کیا اس نے؟ عامر لیاقت کا نام تمیز سے احترام سے لینا چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts