شہر کراچی میں ایک بار پھر ڈکیتی کی واردات میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ آج بھی ایک بڑی ڈکیتی کی خبر سامنے آئی ہے جہاں چار مسلح ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ڈکیتی کی واردات سائٹ سپر ہائی وے پر پیش آئی جہاں ملزمان 40 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوئے۔
مذکورہ ملزمان سپر ہائی وے پر واقع نئے اور جدید ریسٹورنٹ میں لوٹ مار کرنے آئے اور اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر ریسٹورنٹ کے عملے کو یرغمال بنا کر تمام رقم لوٹی۔
رپورٹ کے مطابق ریسٹورنٹ عملے کو کال رات کی سیل صبح بینک میں جمع کرانی تھی۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق رقم چالیس لاکھ بتائی گئی ہے، وہیں پولیس کی جانب سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس واردات میں مبینہ طور پر ریسٹورنٹ کے عملے میں سے کس پرشبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔