شرح سود میں کمی، روپے کی قدر میں استحکام، پاکستان کے آٹو سیکٹر میں نمایاں بحالی

image

پاکستان کے آٹو سیکٹر میں واضح بحالی دیکھنے میں آ رہی ہے، جہاں شرح سود میں کمی، روپے کی قدر میں استحکام اور حکومت کے معاون اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 46 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا دسمبر تک ملک بھر میں گاڑیوں کی فروخت 46 فیصد بڑھ کر 88 ہزار 322 یونٹس تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں نمایاں بہتری کو ظاہر کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام اور پالیسی سپورٹ کے باعث آئندہ مہینوں میں آٹو سیکٹر میں مزید بہتری کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US