چلچلاتی گرمی میں گھر پہنچتے ہی سب کا دل چاہتا ہے اے سی موجود ہو جس سے کمرہ ٹھنڈا ٹھنڈا ہو رہا ہو تاکہ فوری راحت مل سکے۔ البتہ کچھ لوگ اے سی کہ آسمان سے باتیں کرتی قیمت تو کچھ بل کے خوف سے ڈر کر اے سی نہیں لگواتے۔ آج ہم آپ کو ایسی مارکیٹ کے بارے میں بتائیں گے جہاں امپورٹڈ اے سی سستے داموں میں ملتے ہیں اور جن کا بل بھی بہت کم آتا ہے۔
مختلف اے سی آدھے سے بھی کم داموں میں
یہ مارکیٹ ہے کراچی کی مشہور زمانہ جیکسن مارکیٹ جہاں باہر سے آنے والا الیکٹرانک کا لاکھوں کا سامان صرف چند ہزار میں مل جاتا ہے۔ اس مارکیٹ میں ونڈو اے سی سے لے کر پورٹیبل اے سی بھی موجود ہیں جنھیں گھر کے کسی بھی حصے میں رکھا جاسکتا ہے۔
سولر انرجی پر چلنے والے اے سی
جیکسن مارکیٹ میں ملنے والے اے سی پونے ٹن سے شروع ہو کر ایک اور ڈیڑھ ٹن تک اور اس سے بھی زیادہ وزن کے ہوتے ہیں۔ ان میں ایسے اے سی بھی ہیں جو سولر انرجی سے چلتے ہیں البتہ دکان دار کے مطابق سولر انرجی سے چلنے والا اے سی نچلے اور گراؤنڈ فلور پر اچھی کولنگ کرتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر ان اے سی کا بل بھی کافی کم آتا ہے
لوکل اور مہنگے اے سی سے استعمال شدہ امپورٹڈ اے سی لینا زیادہ بہتر ہے
ان تمام اے اسی کی قیمتیں ان کے ماڈل اور سائز کو مدنظر رکھ کر طے کی جاتی ہیں۔ ڈیڑھ ٹن کا پورٹیبل اے سی صرف 42 ہزار کا مل جاتا ہے البتہ ان کو سولر پر چلانے کے لئے کنورٹ سسٹم لینا پڑتا ہے جو دکان سے ہی با آسانی مل جاتا ہے۔ دکان داروں کا کہنا ہے کہ لوکل اور مہنگے اے سی کے مقابلے میں امپورٹڈ اور سستے اے لینا زیادہ عقلمندی کا فیصلہ ہے جو اگر چہ استعمال شدہ تو ہوتے ہیں لیکن پائیدار بھی ہوتے ہیں اور بجلی کا بل بھی کم آتا ہے۔