نظروں کا امتحان، بتایئے اس تصویر میں کتنے انسانی چہرے چھپے ہیں ! آپ کا جواب آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟

image

تصویری پہیلیاں اکثر صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہیں۔ کیونکہ اُن میں چھپی ہوئی چیزوں یا چہروں کو تلاش کرنے میں لوگ خوب محظوظ ہوتے ہیں۔ ایسی پہیلیاں انسان کے دماغ کی مشق کے لیے بھی بہترین ہوتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام اپنے پڑھنے والوں کے لیے ایسی کئی تصاویر لے کر حاضر ہوچکی ہے جنہیں 'آپٹیکل الیوژن' کہا جاتا ہے۔

اب ایک بار پھر صارفین کے لیے نئی تصویر لے کر آئے ہیں جس میں آپ کے دماغ اور آنکھوں کا امتحان ہوگا۔

اوپر موجود تصویر میں آپ کو ایک جنگل کے خوبصورت مناظر والی پیچیدہ پینٹنگ دکھائی دے رہی ہوگی جس میں کئی چہرے پوشیدہ ہیں۔ اب آپ نے غور سے اس پینٹنگ کو دیکھ کر بتانا ہے کہ اس میں کتنے انسانی چہرے چھپے ہیں جو آپ کی نظروں میں نہیں آرہے۔

پہلی نظر میں ممکن ہے کہ آپ کو چار چہرے دکھائی دیں کیونکہ وہ پینٹنگ کے عین درمیان میں واقع ہیں۔ نارمل آدمی کو کم از کم 6 چہرے ملیں گے۔

چاروں چہرے بھی اپنے ہجم کی وجہ سے نمایاں ہو رہے ہیں کیونکہ وہ کافی بڑے ہیں۔پھر اگر آپ پینٹنگ کے دائیں جانب توجہ مرکوز کرتے ہیں، تو ایک دوسرے کے اوپر اور نیچے دو چہرے موجود ہیں۔

ہمارا نقطہ نظر تصویر کے مرکز پر توجہ مرکوز کرتا ہے جس کی وجہ سے دونوں چہروں کو نظر انداز کرنا آسان ہے، حالانکہ ان میں سے ایک قدرے بڑا ہے۔

اگر آپ باقی پینٹنگ کو قریب سے دیکھیں گے تو آپ تصویر کے اوپری حصے میں درختوں کے درمیان مزید چار چہرے دیکھ سکیں گے۔اگر آپ اس پینٹنگ پر پوری توجہ دیں تو آپ کو لوگوں کی آنکھیں، ناک اور ہونٹ نظر آئیں گے۔

آخری تین چہرے سب سے مشکل نظر آتے ہیں کیونکہ وہ دوسرے چہروں اور درختوں کے درمیان چھپے ہوتے ہیں۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ اور الجھن میں مبتلا کردینے والی اس پینٹنگ میں کل 13 انسانی چہرے چھپے ہیں جو ایک بار دیکھنے میں بالکل دکھائی نہیں دیتے۔

دکھائی دینے والے چہرے شخصیت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

اگر آپ اس تصویری پینٹنگ میں 8 چہرے تلاش کرتے ہیں، تو آپ کو مشاہدے کی غیر معمولی حس ہوتی ہے۔

اگر آپ 9 تلاش کرتے ہیں، تو آپ کے مشاہدے کی حس اوسط سے زیادہ ہے۔

اگر آپ ان میں سے 10 تلاش کرتے ہیں تو آپ ہر کام بہت دیکھ بھال اور سوچ سمجھ کر کرنے والے شخص ہیں۔

اگر آپ کو 11 اور اس سے زیادہ ملتے ہیں تو آپ انتہائی ذہین شخصیت کے مالک ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US