پی ٹی آئی حامیوں کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کے والدین اور بچے بے بسی کی تصویر، مداوا کون کریگا ؟

image

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف پولیس کے کریک ڈاؤن کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل کمال احمد کے والدین اور بچے بے بسی کی تصویر بن گئے۔

پولیس نے فائرنگ کے نتیجے میں شہید اہلکار کانسٹیبل کمال احمد کے قتل کے مقدمے میں باپ بیٹا کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان عکرمہ اور والد سجاد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پرچہ درج کیا گیا۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ شہید کانسٹیبل کمال احمد کے 5 کم سن بچے ہیں۔ جن میں بڑی بیٹی کی عمر 11 سال جبکہ چھوٹا بیٹا صرف 8 ماہ کا ہے،مشکل کی اس گھڑی میں اپنے شہیدکی فیملی کے ساتھ ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پولیس کے کریک ڈاؤن کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق گولی مکان کی بالائی منزل سے چلائی گئی، کانسٹیبل کو گلی میں لگی، ایک گولی پولیس گاڑی کو جس لگی۔ گولی مبینہ طور پر ساجد حسین کے بیٹے عکرمہ نے چلائی جو وردی میں ملبوس کانسٹیبل کی شہادت کا باعث بنی۔

سوشل میڈیا صارفین نے پولیس اہلکار کی شہادت پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی قیادت کو واقعہ کی مذمت اور پولیس سے ملزمان کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US