اکثر لوگوں کے منہ میں ٹیڑھے میڑھے دانت ہوتے ہیں جس کی وجہ سے دوسرے
انھیں تنگ کرتے ہیں لیکن ان دانتوں کی وجہ سے بچوں کو کبھی کبھی تکلیف کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ آخر بچوں کے ٹیڑھے دانتوں کو کیا علاج کیا جائے کہ یہ ہموار ہوجائیں؟ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کے اس مسئلے کی رہنمائی کریں گے۔
دانت ٹیڑھے ہونے کی وجوہات
ڈاکٹر حرا نایاب کا کہنا ہے کہ بچوں کے دانت ٹیڑھے ہونے کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں جس کی وجہ بچوں کا 3 سال کی عمر کے بعد بھی دودھ کی بوتل پینا، انگوٹھا چوسنا وغیرہ شامل ہیں۔
ڈاکٹر نے کیا طریقے بتائے؟
ڈاکٹر حرا نے بتایا کہ اس صورت حال سے نمٹنے کے لئے آج کل دو طرح کے طریقے استعمال کیے جارہے ہیں۔ جن میں سے ایک بریسز ہیں جبکہ دوسرا طریقہ الائنرز ہیں۔ بریسز دراصل دھات کے تار ہوتے ہیں جو ڈینٹسٹ دانتوں پر پہنا دیتے ہیں۔ بریسز فکس ہوتے ہیں جن سے اکثر کھانا کھانے میں دقت ہوتی ہے۔ بریسز کی وجہ سے دانتوں کو صاف رکھنے میں بھی مشکلات ہوتی ہیں اور ان کی دیکھ بھال کے لئے وقتاً فوقتاً چیک اپ کی ضرورت ہوتی ہے۔
الائنرز
دوسری جانب الائنرز نا دکھنے والی دانتوں کے لئے ایک پلیٹ جیسی ہوتی ہے جسے آسانی سے پہنا اور اتارا جاسکتا ہے۔ الائنرز بریسز کے مقابلے میں کافی آرام دہ ہوتے ہیں اور استعمال میں بھی آسان ہوتے ہیں۔ خاص طور پر الائنرز پہننا بچوں کے لئے زیادہ آرام دہ ہے۔
بریسز زیادہ مہنگے ہیں یا الائنرز؟
بریسز کے مقابلے میں الائنرز تھوڑے مہنگے ہوتے ہیں لیکن قیمتوں میں زیادہ فرق بھی نہیں ہوتا اس کے علاوہ بریسز کو چونکہ زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے بریسز کو لگوانے کے بعد بھی خرچہ آتا ہے۔