پیاز اور ان عام چیزوں سے بجلی پیدا کرنے کے وہ حیرت انگیز طریقے جو اس سے پہلے آپ نے نہیں سنیں ہوں گے

image

آج کے دور میں بجلی کے بغیر کوئی بھی کام کرنا نا ممکن ہے۔ دنیا کا ہرملک بجلی پیدا کر رہا ہے لیکن آج ہم بجلی پیدا کرنے کے غیر معمولی طریقے بتائیں گے جن کے استعمال سے آپ کی زندگی میں سکون آجائے گا۔

پاکستان کے ہر شہر میں بجلی کی بندش کا عمل تیزی سے جاری ہے اور گاؤں میں بھی بجلی اکثر میسر نہیں ہوتی۔ تو ایسے میں شہری کیا کریں جس سے بغیر بجلی کے اپنے کام نپٹا لیں۔

1- ہیومن ویسٹ پلانٹ

ڈائپر کا استعمال دنیا کے ہر ممالک میں ہوتا ہے۔ لیکن کی آپ سوچ سکتے ہیں کہ اس ڈائپر سے بجلی بھی پیدا کی جا سکتی ہے۔ یقینا آپ حیران ہوگئے ہوں گے۔ جی ہاں جاپان جیسے ترقی یافتہ ملک میں کام کرنے والی ایک کمپنی نے ڈائپر کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے ایک ایسی مشین پیدا کی ہے جو ڈائپر سے بجلی پیدا کر سکتی ہے۔ اس کا نام ایس ایف ڈی مشین ہے۔ اس کے اندر استعمال ہونے والے ڈائپرز ڈال دیئےجاتے ہیں۔ یہ مشین ان ڈائپرز کو شیڈ کرتی ہے اور انہیں خشک کرکے صاف کر دیتی ہے پھر اس کے مواد سے فیول پیلیٹس بنائے جاتے ہیں۔ ان پیلٹس کو بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

2- اسپیڈ ریمپس

اسپیڈ ریمپس کار ٹرانسپورٹ کا بڑا ذریعہ ہے۔آج ہر گھر میں گاڑی موجود ہے۔ یہ بات اکثر لوگ جانتے ہیں کہ جب گاڑی بریک لگا کر دوبارہ اسٹارٹ ہوتی ہے تو اس سے توانائی خرج ہوتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سے بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔ اسے کائنیٹک روڈ ریمپ کہا جاتا ہے۔ یہ ایک اسپیڈ بریکر کی طرح ہوتا ہے جو گاڑیوں سے خارج ہونے والی اضافی توانائی کو اسٹور کر لیتا ہے۔ بعد میں اس توانائی کو بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

3- پیاز سے بجلی پیدا کریں

جب پیاز کو نچوڑا جاتا ہے تو ان کے رس کو میتھین گیس میں تبدیل کر کے بجلی بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ عمل مختلف ممالک میں پہلے ہی کیا جا رہا ہے، اور کیلیفورنیا کی کم از کم ایک کمپنی تو لازمی اس تکنیک کو لاگو کر کے بجلی کے بلوں میں نصف ملین ڈالر سے زائد محفوظ کر رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US