اس تصویر میں چھپی گڑ بڑ آپ تلاش نہیں کر سکتے ۔۔ جانیں یہ تصویر آپکی شخصیت سے متعلق کیا کہتی ہے؟

image

سوشل میڈیا پراکثر کئی ایسی تصاویر وائرل ہوتی رہتی ہیں جن کے پیچھے چھپے راز کو پہچان پانا صارفین کیلئے مشکل ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپکے لیے ایک ایسی تصویر لے کر پیش ہوئے ہیں جس کی حقیقت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے کہ کیا ایسا ہو بھی سکتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں۔

اس تصویر کو دیکھنے کے بعد آپکو لگ رہا ہو گا کہ کسی نے نہایت ہی خوبصورت گھر بنایا ہے اور اس میں رہنا تو ہر کسی کا خواب ہوگا مگر یہ حقیقت نہیں۔ اور اگر آپ نے بھی یہی سمجھا ہے تو آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو آنکھوں دیکھی چیزوں پر یقین کر لیتے ہیں جوکہ ایک اچھی عادت نہیں۔

اور اگر تصویر کو دیکھتے ہی آپ سمجھ گئے ہیں کہ گھر تو کسی نے رہنے کیلئے بنایا ہے مگر کسی آندھی،طوفان یا پھر قدرتی آفت کے باعث یہ زمین سے اکھڑ گیا ہے تو آپ کیلئے یہاں یہ خوشخبری ہے کہ آپ ہر چیز پر فوراََ یقین نہیں کر لیتے بلکہ تحقیق کرتے ہیں اور حقیقت معلوم کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر بدقسمتی سے آپ بھی یہاں غلط ثابت ہو چکے ہیں۔

مزید یہ کہ اگر آپ نے تصویر کو دیکھا اور سمجھ گئے کہ یہ گھر خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ بنایا ہی ایسا گیا ہے یعنی کہ گھر کا ڈھانچہ یوں ہی تخلیق کیا گیا ہے تو آپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو نہایت ہی ذہین اور تیز دماغ کے مالک ہیں جنہیں کوئی دھوکہ دے ہی نہیں سکتا کیونکہ آپ آنکھوں دیکھی ہر چیز پر یقین نہیں کرتے بلکہ حقیقت معلوم کرنے کی جستجو میں لگے رہتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts