قبر کھودنے میں 10 منٹ لگے ۔۔ سینما کے قریب اس قبر سے کیسی آوازیں آتی ہیں؟ یہاں کون سا نوجوان دفن ہے

image

نوجوان کو دفنانے لگے تو قبر کی مٹی خود بہ خود باہر کی طرف آنے لگی مگر آج اس قبر سے آوازیں آتی ہیں۔ یہ قبرستان ایک سینما کے نزدیک واقع ہے۔

سینیما یہ وہ جگہ ہوتی ہے جہاں لوگ فلمیں دیکھنے جاتے ہیں تاکہ کچھ وقت زندگی کی پریشانیوں سے ہٹ کر گزارا جائے۔ اس سینما کا نام ہے صبا سینما جو کہ کراچی میں قائم ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک 22 سالہ نوجوان اس دنیا سے رخصت ہو گیا۔

تو جب اسے دفنانے لگے تو قبر کی مٹی خود بہ خود باہر کی جانب ابل کر آنے لگی جس پر قریب میں موجود مولوی صاحب نے کہا کہ قبر بھی اس نوجوان کا شدت سے انتظار کر رہی ہے۔ جلدی اس کی قبر بنائی جائے۔

پھر کیا تھا لوگوں نے جب ہاتھ سے ہی قبر کھودنا شروع کی تو محسوس ہوا کہ قبر کی مٹی بہت نرم ہے ہی یہی وجہ ہے کہ قبر کی تیاری میں صرف 10 سے 15 منٹ لگے۔ جس کے بعد اس جوان کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

روزنامہ امت کی رپورٹ کے مطابق اس قبرستان کے خدمت گزارعبدالقیوم نے اس قبر کی نشاندہی کی اور کہا کہ یہ لڑکا اپنے والدین کا انتہائی فرمانبردار اور ان کی خدمت کرنے والا تھا۔ یہی نہیں بلکہ پانچ وقت کی نماز پڑھتا اور کوئی روزہ نہیں چھوڑتا تھا۔

اس کے علاوہ کہا یہ جاتا ہے کہ اس اچھے نوجوان کی قبر سے اکثر خوشبو کے جھونکے اٹھتے ہیں۔ ان کی قبر سے قرآن پاک کی تلاوت اور اذان کی آواز بھی بلند ہوتی محسوس ہوتی ہے جو کچھ وقت برقرار رہ کر پھر معدوم ہو جاتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts