بچوں کو حق دے دیا، سب کچھ دانیہ کا ہے ۔۔ عامر لیاقت کی جائیداد کی اصل حقدار میری بیٹی ہے، ساس کی ویڈیو وائرل

image

عامر لیاقت نے برسوں ٹی وی پر کام کیا اور ان کی جائیدادیں بھی ہوں گی۔ اب انتقال ہو گیا ہے اور جائیداد کے حق دار تمام وارثان ہوتے ہیں۔ مشہور اینکر عامر لیاقت حسین نے 3 شادیاں کیں، ان کے 2 بچے بھی ہیں۔

لیکن ان کے انتقال سے پہلے تیسری بیوی دانیہ نے ان سے خلع لینے کیلئے عدالت پہنچ گئیں تھیں۔

بہر حال ان کی طلاق ابھی تک نہیں ہوئی اور اب دانیہ کی والدہ کا ایک کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ صاف کہتی ہوئی نظر آ رہی ہیں کہ عامر لیاقت نے ہم سے کہہ دیا تھا کہ میرا جو کچھ بھی ہے وہ اب دانیہ کا ہے۔

بچوں کو ان کا حق میں پہلے ہی دے چکا ہوں۔ یہی نہیں آج سے کچھ دن پہلے دانیہ کی والدہ اور عامر لیاقت کی ساس نے یہ بات بھی کہی تھی۔

کہ ہم آج بھی اسی گھر میں رہتے ہیں جہاں سے وہ ہماری بیٹی کو بیاہ لے گئے تھے اور یہ گھر جس جگہ پر بنا ہوا ہے وہ ہمارے باپ دادا کی جائیداد ہے۔ ہم نے ان سے ابھی تک حق مہر کے سواء کچھ نہیں لیا۔ ان کے ساتھ شادی بھی اسی لیے کی تھی کہ ہماری بیٹی خوش رہے گی۔

اس کے علاوہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں شہرت حاصل کرنے کیلئے بات نہیں کر رہی لیکن میں نے تو عامر بیٹے کیلئے ختم کا بھی اہتمام کیا تھا اور ہماری صلح ہونے جا رہی تھی اور وہ خود بھی یہی چاہتے تھے۔ جس کیلئے ہم سے رابطہ کیا تو میں نے کہا کہ آپ ہمیں کچھ وقت دیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts