مرحوم عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے حوالے سے عدالت کی جانب سے اہم حکم دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورٹ کی جانب سے معروف ہوسٹ، رکنِ قومی اسمبلی، عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست منظور کرلی گئی ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آج صبح فیصلہ محفوظ کیا تھا۔