مشرق وسطیٰ میں ہنگامی صورتحال، ایران پر حملے کی بازگشت

image

مشرق وسطیٰ ایک بار پھر شدید کشیدگی کی لپیٹ میں آ گیا ہے، جہاں ایران پر ممکنہ امریکی فوجی کارروائی کے خدشات نے خطے میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔

برطانوی خبر ایجنسی نے مغربی فوجی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دستیاب شواہد اس بات کی طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ ایران پر عنقریب حملہ ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مغربی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ غیر متوقع اقدامات امریکی عسکری حکمتِ عملی کا اہم حصہ ہوتے ہیں، اسی لیے صورتحال کو دانستہ طور پر غیر واضح رکھا جا رہا ہے۔

اس پیش رفت کے ساتھ ہی سفارتی محاذ پر بھی غیر معمولی سرگرمیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے ایران سے اپنا تمام سفارتی عملہ واپس بلا لیا ہے جبکہ برطانوی سفیر کو بھی تہران سے وطن واپس طلب کر لیا گیا ہے۔ ماہرین اس اقدام کو ممکنہ فوجی کارروائی سے جوڑ رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو مظاہرین پر تشدد اور پھانسیوں کے معاملے پر پہلے ہی سنگین نتائج کی دھمکی دے چکے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ بیانات اور سفارتی اقدامات خطے میں ایک نئے بحران کی نشاندہی کر رہے ہیں، جس کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جا سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US