نواز شریف نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسٹیٹ لاؤنج کا افتتاح کردیا

image

صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے اسٹیٹ لاؤنج علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر نواز شریف، خواجہ آصف اور مریم نواز نے اسٹیٹ لاؤنج کا دورہ کیا، ڈی جی ایئرپورٹس اتھارٹی ایئر وائس مارشل ذیشان سعید نے ایئرپورٹ اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ راوی لاؤنج، داخلی لابی، مین ہال اور دیگر حصوں کی تعمیر نو کی گئی، اسٹیٹ لاؤنج کو جدت کے ساتھ نئی اور خوبصورت شکل دی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US