انہیں تیل لگانے کے مشورے دیے مگر ۔۔ مشہور شخصیات نے ہئیر ٹرانسپلانٹ کرایا، اب کیسے دکھائی دے رہے ہیں؟

image

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن صارفین کی پسندیدہ شخصیات سے متعلق کچھ ایسی معلومات بھی موجود ہیں جو کہ سب کی دلچسپی کا باعث بن جاتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

نعمان اعجاز:

مشہور پاکستانی اداکار نعمان اعجاز اپنی اداکاری کی بدولت پاکستانی ناظرین کے دلوں پر راج کر رہے ہیں، لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا جب پاکستان کے ماحول، ہوا اور پانی کی وجہ سے وہ متاثر ہو رہے تھے۔

غیر محفوظ پانی نعمان اعجاز کے بالوں کو متاثر کر رہا تھا، نعمان کہتے ہیں کہ ہمارے ہں موجود پانی، ڈائٹ اور ہوا بالوں پر اثرات چھوڑتی ہیں، میرے سر کے سامنے والے حصے کے بال بھی ختم ہو رہے تھے۔ تب کئی لوگوں میں مختلف مشورے دیے جن میں سے ایک مشہور یہ بھی تھا کہ آپ تیل لگائیں۔

لیکن ڈاکٹر سے مشورے کے بعد نعمان نے ہئیر ٹرانسپلا نٹ کرانے کو ترجیح دی۔

وہاب ریاض:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالر وہاب ریاض اگرچہ کرکٹ کے میدان میں مخالف ٹیم کو خوف میں مبتلا کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن اس وقت انہوں نے سب کی توجہ حاصل کی جب ان کا ایک نیا انداز صارفین نے دیکھا۔

وہاب ریاض کے بھی سر کے سامنے کے حصے کے بال گرنا شروع ہو گئے تھے جس کے بعد انہوں نے ہئیر کلب لاہور سے ہئیر ٹرانسپلانٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔

سلمان خان:

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بھی اپنی زندگی میں اگرچہ کئی ایسے کام کیے ہیں جو کہ توجہ طلب ہیں، لیکن کچھ ایسے ہیں جو کہ سب کے لیے حیرت کا باعث بھی بنے۔

سلمان خان کے جب بال گرنا شروع ہوئے تو اداکار نے ہئیر ٹرانسپلانٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا، یہی وجہ ہے کہ ہہلے اور بعد کی تصاویر میں کافی فرق نظر آتا ہے۔

نواز شریف:

پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے بھی اپنی زندگی میں ہئیر ٹرانسپلانٹ کروایا ہے۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق لندن میں موجود نواز شریف نے 90 کی دہائی میں ہئیر ٹرانسپلانٹ کرایا، جس کے بعد ان کا انداز ہی بدل گیا تھا۔ جس نے ان کے انداز بیان، حوصلے اور قسمت کو بھی بدل دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US