میرے شوہر نے مجھے معاف کردیا تھا تو پھر۔۔ دانیہ ملک کا اپنے خلاف دائر ہونے والی درخواست پر ردعمل سامنے آگیا

image

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کا اپنے خلاف ہونے والی عدالتی کارروائی پر رد عمل سامنے آیا ہے۔

دانیہ ملک کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوب کی عدالت میں ایک سماجی تنظیم نے درخواست دائر کی جس میں انہوں نے اپنا مؤقف اپنایا کہ عدالت وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو دانیہ ملک کے خلاف کارروائی کا حکم دے کیونکہ انہوں نے عامر لیاقت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک کی تھیں۔

جس پر دانیہ ملک کا اپنے خلاف دائر درخواست پر رد عمل سامنے آیا۔ دانیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ اس وقت عدت میں ہیں، تاہم ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک خاتون نے اُن کا پیغام سوشل میڈیا تک پہنچایا ہے۔

خاتون نے بتایا کہ دانیہ اس وقت عدت میں ہے اور اس کا کہنا ہے کہ میرے خاوند نے مجھے معاف کر دیا تھا، وہ ایک بہت بڑے عالم تھے اور اس نے کہا تھا کہ میری بیوی کے لیے گھر کے دروازے کھلے ہیں، انتقال سے چار دن پہلے بھی انہوں نے کہا تھا کہ میں صلح کرنا چاہتا ہوں۔

دانیہ نے پیغام دیا کہ کہاں لکھا ہےکہ میاں اگر بیوی کو معاف کردے اور اس کے مرنےکے بعد زمانہ بیوی کی گرفتاری کے پیچھے لگ جائے، اب کیسی گرفتاری، ایسا کون سا قانون ہے؟ میڈیا کی جانب سے بھی لوگوں میں میرے خلاف تفرت پھیلائی جا رہی ہیں۔

ویڈیو میں یہ بھی کہا گیا کہ باقی سوالوں کے جواب دانیہ عدت کے بعد دے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US