75 روپے کا نوٹ! کیا ایک اور کرنسی نوٹ کا اضافہ کیا جا رہا ہے؟ جانیے کرنسی نوٹس سے متعلق اہم معلومات

image

سوشل میڈیا پر کرنسی سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک نئے کرنسی نوٹ کے بارے میں بتائیں گے۔

5 ہزار، 1 ہزار، 500 اور 100 کے نوٹ کے بعد اب ایک اور نوٹ کا اضافہ ہونے جا رہا ہے مگر اس نئے نوٹ کا اضافہ کچھ عرصے کے لیے ہی ہوا ہے۔

پاکستان میں 75 روپے کا نئے نوٹ کا اضافہ کیا جا رہا ہے، پہلی بار 5 روپے کے نوٹ کے بعد ایک اور پانچ کے ہندسے کا نوٹ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فنانس ڈیویزن کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں، البتہ 75 روپے کے نوٹ کی ڈیزائن تاحال سامنے نہیں آ سکا ہے۔

لیکن یہ نوٹ پاکستان کے 75 سال پورا ہونے کی خوشی میں جاری کیا جائے گا، اس نوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس نوٹ پر جشن آزادی کا عنصر بھی نمایاں ہوگا اور پاکستان کے لیے ایک منفرد لمحہ ہوگا۔

اسی طرح مشہور شخصیات کی یاد میں بھی کئی سکے اور نوٹ سامنے آئے ہیں، جیسے کہ بے نظیر بھٹو کی یاد میں جاری کیا جانے والا 10 روپے کا سکہ جس پر محترمہ کی تصویر بھی موجود تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US