بارش کب ہوگی، محکمہ کراچی والوں کے لیے کیا پیشن گوئی کر دی؟

image

کراچی میں حبس اور گرمی کے ماحول میں جہاں شہری پریشان ہیں وہیں اب جانور بھی اکتا سے گئے ہیں۔

لیکن محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیشن گوئی شہریوں کے لیے سُک کا سانس لینے کے مترادف ہے۔

اگر آپ نے بھی آنے والے دنوں میں کپڑے دھونے اور مصروف رہنے کا ارادہ کیا ہے تو رک جایئے جناب، کیو نکہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بدھ کے روز بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں اگلے دو روز تک موسم خوشگوار رہنے اور پیر اور بدھ کو ہلکی بوندا باندی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے، البتہ 22 جون کو بدھ کے روز تیز بارش کی پیشن گوئی کی جا رہی ہے۔

اس دوران درجہ حرارت بھی 33 سے 35 ڈگری تک رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US