جس طرح کوئی چیز ہمیں پسند آجاتی ہے تو ہم اسے حاصل کرنے کے لیے فوراً پہنچ جاتے ہیں بالکل ویسے ہی جب کسی شخص سے محبت ہوجائے تو انسان اُسے پانے کی جستجو میں لگ جاتا ہے۔
'ہماری ویب' ڈاٹ کام مختلف شادیوں اور جوڑوں سے متعلق دلچسپ حقائق پڑھنے والوں کے لیے سامنے لے کر آچکی ہے جس کو دیکھ کر صارفین حیرت زدہ رہ جاتے ہیں۔
خاص طور پر وہ شادیاں عوام کی دلچسپی کا باعث بنتی ہیں جس میں کم عمر لڑکی کی شادی بڑی عمر کے فرد سے ہو جائے یا پھر بڑی عمر کی خاتون کی شادی چھوٹی عمر کے لڑکے سے۔ آج ہم ایک اور منفرد اسٹوری لے کر آئے ہیں۔
19 سال کی لڑکی کی 70 سال کے بزرگ شہری سے پسند کی شادی ہوئی جس حوالے سے جوڑے نے سید باسط علی کے ویب چینل کو انٹرویو دیا۔ 70 سالہ لیاقت علی کہتے ہیں کہ واک کرنے جاتے تھے۔ تو ایک مرتبہ یہ جا رہی تھیں تو میں نے پیچھے سے گنگنا شروع کر دیا جس پر انہوں نے پیچھے مڑ کر دیکھا اور پھر شادی کا پروپوزل میں نے انہیں دے دیا۔
19 سال کی شمائلہ کہتی ہیں کہ عشق میں عمر نہیں دیکھی جاتی بس ہوجاتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں شمائلہ نے کہا کہ میرے گھر والوں کو اس شادی سے اعتراض ہوا تھا مگر میں نے انہیں منا لیا تھا۔ گھر والوں نے کہا کہ جب آپ لوگ راضی ہو تو ہمیں کیا لگے۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری شادی کو چار ماہ ہوگئے ہیں۔
لیاقت علی نے کہا کہ اس شادی کے بارے میں لوگ کیا کہیں گے میں نے اس پر اتنا دھیان نہیں دیا۔ 70 سالہ شہری نے بتایا کہ شمائلہ کے اہلخانہ میرے گھر اکثر ملنے آتے جاتے رہتے ہیں۔