انڈیا کے بارے میں یوں تو آپ نے مختلف معلومات سنی اور پڑھی ہوں گی، کہا یہ جاتا ہے کہ انڈیا ایک غریب ملک ہے، اور اس کی آبادی ایک ارب بیس کروڑ ہے، ستر برس بعد بھی انڈیا میں مختلف مذاہب کی آبادی کے تناسب میں کوئی فرق نہیں پڑا، ہندو آبادی کا تقریباً 80 فیصد جبکہ مسلمان آبادی کا 14 فیصد ہیں، جبکہ مسیحی، سکھ، بدھ مت کے ماننے والے، اور جین مذہب کے پیروکار کُل ملا کر انڈیا کی آبادی کا چھ فیصد بنتے ہیں۔ وکیپیڈیا کے مطابق سیاحت بھارتی معیشت کا ایک اہم جز ہے۔ عالمی تنظیم ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کے مطابق بھارت میں سیاحت سے بھارتی قومی خزانے کو 8.31 لاکھ کروڑ روپیہ (120 ارب امریکی ڈالر) کا فائدہ ہوا۔ سیاحت سے 37 ملین سے بھی زائد لوگوں کو کام کے مواقع فراہم ہوئے۔
لیکن یہاں ہم آپ کو انڈیا کے مہنگے ترین اور مشہور ترین ہوٹلز کے بارے میں بتائیں گے۔ جو کہ سہولیات کی فراہمی کے ساتھ کرایہ بھی خاصا چارج کرتے ہیں۔ جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستان کے 5 اسٹار ہوٹلز ہر طرح کی سہولت دینے کے باوجود مناسب کرایہ چارج کرتے ہیں۔ انڈیا کے ان ہوٹلزمیں بھی ہرسہولت فراہم کی گئی ہے، جس کی وجہ سے بڑے بڑے اداکار، سیاستدان ،وزراء، سفراء یہاں رہائش کوترجیح دیتے ہیں
دی اوبرائے راج ولاز:
دی اوبرائے راج ولاز کے ایک رات کے قیام کے چارجز 2 لاکھ روپے ہیں۔
دی لیلا پیلس:
دی لیلا پیلس دہلی کے ایک رات قیام کے چارجز3 لاکھ 50 ہزار روپے ہیں
تاج لیک پیلس:
تاج لیک پیلس کے ایک رات قیام کے چارجز 3 لاکھ 80 ہزار روپے ہیں۔
رام باغ پیلس:
رام باغ پیلس کے ایک رات کے قیام کے 4 لاکھ روپے چارجز ہیں۔
تاج فلک نما پیلس:
تاج فلک نما پیلس کے ایک رات کے قیام کے چارجز 4 لاکھ روپے ہیں۔ بڑے بڑے اداکار یہاں آکر ٹہرنا پسند کرتے ہیں۔
پاکستانی ہوٹلز:
پاکستان میں اگر کوئی باہر سے آکر قیام کرتا ہے تو یہاں بھی شاندار اور لگژری ہوٹلزبہت مناسب چارجز کے ساتھ مل جاتے ہیں۔ یہاں ہم پاکستاں کے چند مہنگے اورمقبول ترین ہوٹلز کے بارے میں بتائیں گے، جہاں مناسب قیمت میں رہائش کی ہر سہولت موجود ہے۔
سیرینا ہوٹل:
سرینا ہوٹل پاکستان کا سب سے مشہور5 اسٹار ہوٹل ہے- یہ ہوٹل اسلام آباد کی مشہور پہاڑی مارگلہ کے دامن واقع ہے- یہ پاکستان کا بہترین ہوٹل ہے جس میں سوئمنگ پول سمیت ہر قسم کی آسائش موجود ہے۔ اس ہوٹل کے کمرے کا ایک دن کا کرایہ تقریباً 38 سے 45 ہزار تک ہوتا ہے۔
آواری ہوٹل:
آواری لاہور ہوٹل پاکستان کا دوسرا مہنگا ترین ہوٹل ہے- یہ ہوٹل سال 2008 میں بہترین کسٹمر سروس کا ایوارڈ بھی حاصل کرچکا ہے- اس ہوٹل میں قیام کا ایک روز کرایہ 25 سے 30 ہزار کے درمیان ہے۔
مووِ اِن پِک ہوٹل:
یہ پاکستان کا تیسرا بڑا فائیو اسٹار ہوٹل ہے- اس ہوٹل میں 407 لگژری کمرے موجود ہیں-اس ہوٹل میں قیام کا ایک دن کا کرایہ تقریباً 22 سے 25 ہزار روپے تک ہے۔
پرل کانٹینینٹل ہوٹل:
یہ ہوٹل لاہور میں ائیر پورٹ سے 25 منٹ کے فاصلے پر واقع ہے اور پاکستان کا چوتھا بڑا فائیو اسٹار ہوٹل ہے- اس ہوٹل میں ایک دن قیام کا کرایہ تقریباً 17 سے 18 ہزار روپے کے درمیان ہے۔