پاکستان کے مختلف شہروں میں جہاں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے وہیں شہر کراچی میں بھی سیلابی صورتحال کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ اس بار مون سون بارشوں کے باعث کراچی، لاہور، ملتان، پشاور، اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں سیلاب کا واضح خطرہ ہے۔
شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ بارش کہ وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے قبل ہی صوبائی محکمے بہتر حکمتِ عملی اختیار کریں۔
شیری رحمٰن نے بتایا کہ پاکستان میں کم از کم اگست 2022ء تک مون سون بارشوں کا امکان ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں بارش معمول سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب کے وسطی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔