"پتہ نہیں یہ آنٹی انکل میرے پیچھے کیوں پڑ گئے ہیں۔ الزام لگا رہے ہیں میرے شوہر ظہیر پر۔ پلیز ہمارا ہیچھا چھوڑ دیں میں جانتی ہوں آپ لوگوں کو ہم سے کتنی محبت ہے۔ میں ظہیر کے ساتھ بہت خوش ہوں اس لئے ہمیں جینے دیں"
یہ کہنا ہے دعا زہرا کا جنھوں نے مشہور یوٹیوبر زنیرا ماہم کو دوبارہ انٹرویو دیا ہے۔ دعا کا موقف ہے کہ انھیں ان تمام لوگوں کی محبت کی سچائی پتہ ہے جو اس کی فکر میں گھل رہے ہیں لیکن جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ خوش ہے تو سب کیوں ظہیر پر الزام لگا رہے ہیں؟ دعا کا کہنا ہے کہ انھوں نے پسند کی شادی کی ہے کوئی گناہ نہیں کیا۔
میٹرک میں اے ون گریڈ لیا
دوسری جانب ظہیر نے بھی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "میرا میٹرک میں اے پلس گریڈ تھا اور ایف ایس سی کا جو میری کم نمبر والی مارک شیٹ وائرل کی جارہی ہے یہ اس وقت کی ہے جب کورونا کی وجہ سے ایک بھی کلاس نہیں لی گئی تھی نہ ہی ٹھیک سے امتحان ہوئے تھے البتہ میں نے بعد میں دوبارہ امتحان دیا تھا اور اس میں زیادہ نمبر حاصل کیے تھے"
یوٹیوبرز پیسے دے کر کسی کو بھی میرا رشتے دار بنا دیتے ہیں
ظہیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئی بھی یوٹیوبر کسی بھی شخص کو 500 یا ہزار روہے دے کہ جو چاہے بلوا لیتا ہے۔ کوئی خود کو میرا دوست بتاتا ہے اور کوئی کزن جبکہ میں ان کو جانتا ہی نہیں۔
ظہیر کے بڑے بھائی نے کیا کہا؟
ظہیر کے بھائی شبیر کا بھی کہنا ہے کہ ان کا بھائی ایک لائق اسٹوڈنٹ ہے جس کے میٹرک میں اے پلس مارکس تھے جب کہ سوشل میڈیا پر وائرل مارک شیٹ اس کا انٹرمیڈیٹ کا پرانا رزلٹ ہے جس کے بعد دوبارہ امتحان دینے پر ظہیر نے زیادہ نمبر لئے تھے۔