الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے ان تمام اراکین کو ہدایت جاری کی ہے جنہوں نے تاحال اپنے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع نہیں کرائے، کہ وہ الیکشن ایکٹ کی سیکشن 137 کے تحت مجوزہ فارم بی پر اپنی تفصیلات آج 15 جنوری 2026 تک جمع کرائیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مقررہ تاریخ تک گوشوارے جمع نہ کرانے کی صورت میں 16 جنوری 2026 سے متعلقہ اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔
گوشواروں کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ کے دفاتر آج رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔