کراچی میں چلنے والی نئی بسوں کا کرایہ کتنا ہوگا؟ عوام کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے نئی سہولت

image

کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے شروع کیے جانے والے بسوں کے نئے منصوبے "پیپلز بس" کے بارے میں سندھ اسمبلی کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ یہ بہت اچھا اقدم ہے اور اس سے شہریوں کو سستی اور معیاری ٹرانسپورٹ سروس دینے میں مدد ملے گی،

کرایہ کتنا ہوگا؟

کرائے کے حوالے سے شرجیل میمن نے بتایا کہ فی الحال پیپلز بسوں کا کرایہ 25سے 50 روپے ہوگا اور ابھی یہ ماڈل کالونی سے ٹاور تک چلے گی۔

240 بسیں چلائی جائیں گی

شرجیل میمن نے ٹرانسپورٹ سروس دینے والوں سے کہا ہے کہ پرانی کی جگہ نئی بسیں سڑکوں پر لائیں۔ واضح رہے کہ پیپلز بس سروس کے لیے کراچی میں شاہراہ فیصل پر کئی مقام پر پیپلزبس اسٹیشن بنائے جاچکے ہیں۔ شہر بھر میں 7 روٹس پر تقریباً 240 پیپلز بسیں چلائی جائیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts