خود کی ائیر لائن کمپنی ہے پھر بھی بیٹے کی شادی سادگی سے کی ۔۔ شاہد خاقان عباسی کے والد کا انتقال کیسے ہوا؟ جانیے فیملی سے متعلق دلچسپ معلومات

image

پاکستانی سیاست دانوں کے بارے میں ایسی کئی معلومات ہیں جو صارفین اب تک نہیں جانتے ہیں، کچھ تو ایسے ہیں جو کہ مشہور ہیں مگر ان کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ شاہد خاقان عباسی سے متعلق بتائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ن لیگ کے اہم رہنماؤں میں شامل ہیں۔ 27 دسمبر 1958 کو کراچی میں پیدا ہونے والے شاہد خاقان عباسی نے لارنس کالج مری سے کالج کی تعلیم مکمل کی اور پھر مزید تعلیم کے لئے یونی ورسٹی آف کیلی فورنیا چلے گئے۔

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ شاہد خاقان عباسی 1988 میں آزاد امیدوار کے طور پر پہلی مرتبہ راولپنڈی سے منتخب ہوئے تھے۔ جبکہ انہوں نے 1997 میں مسلم لیگ ن کو جوائن کیا۔ شاہد خاقان کہتے ہیں کہ میرا بہترین دوست، بزرگ اور لیڈر نواز شریف ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا تعلق ایک پڑھے لکھے گھرانے سے ہے ان کے والد خاقان عباسی ائیر کموڈو رہ چکے تھے اور پروڈکشن کے وزیر بھی۔ والد کے انتقال کے بعد شاہد خاقان عباسی نے سیاست کو جوائن کرنے کا فیصلہ کیا۔

شاہد خاقان کا تعلق ایک فوجی گھرانے سے ہے یہی وجہ تھی کہ وہ ایک اہم رہنما کے طور پر سامنے آئے، جبکہ ان کے سسر جنرل محمد ریاض عباسی 1977 سے 1979 تک ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی اپنی سادگی کی بدولت جانے جاتے ہیں، ان کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ گھر میں فیملی کے ساتھ کیک کاٹ کر اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔

شاہد خاقان کو ہائیکنگ کا بے حد شوق ہے، اس حوالے سے وہ کئی بار ناردن ایریاز بھی جاتے رہتے ہیں۔ جبکہ شاہد خاقان عباسی کے پاس پائلٹ لائسنس بھی ہے جس کے تحت وہ جہاز بھی اڑا سکتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں انسٹرکٹر ضرور رہا ہوں مگر کمرشلی کبھی جہاز نہیں اڑایا۔

ویسے تو شاہد خاقان عباسی ہر قسم کے پھل کھاتے ہیں مگر رات کے وقت آم کھانا بے حد پسند ہے۔ شاہد خاقان عباسی اسکائی ڈائیونگ بھی کیا کرتے تھے لیکن اب وہ سیاست میں ہونے کی وجہ سے صرف ایک طرف توجہ رکھے ہوئے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کی شادی بھی بہت سادہ انداز میں ہوئی تھی۔ اہلیہ ڈاکٹر ثمینہ شاہد کہتی ہیں کہ ہماری شادی بہت سادگی سے ہوئی تھی، ان دنوں میرے سُسر وزیر تھے مگر پھر بھی ان کا کہنا تھا کہ سب کچھ بہت سادگی سے ہونا چاہیے۔ گاؤں میں شادی ہوئی تھی اور پھر کچھ عرصہ ہم سعودیہ میں رہے۔

شاہد خاقان کے والد نے بیٹے کو پراجیکٹ کے سلسلے میں سعودیہ بھیجا تھا جہاں وہ رہائش اختیار کیے ہوئے تھے مگر کیا معلوم تھا کہ پھر کبھی ملاقات نہیں ہو پائے گی۔ اوجھڑی کیمپ کے واقعے کے بعد جب والد جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے، تو شاہد خاقان کو واپس پاکستان آنا پڑا۔

اہلیہ بتاتی ہیں کہ شوہر بہت سادہ قسم کا کھانا کھاتے ہیں، سبزیاں، دالوں کو پسند کرتے ہیں، بھنڈی شوق سے کھاتے ہیں۔ ثمینہ کہتی ہیں کہ میں نے کبھی بچوں کو فورس نہیں کیا کہ کیا کرنا ہے، ہم نے صرف گائڈ کیا باقی انہوں نے خود راہ تلاش کی۔ بچے مجھ سے زیادہ لگاؤ رکھتے ہیں، اسی لیے وہ میرے ذریعے والد سے بات منواتے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کے بیٹے کی شادی بھی بڑی سادگی سے انجام پائی تھی۔ عبداللہ خاقان عباسی کی شادی 2018 میں ہوئی تھی جب شاہد خاقان وزیر اعظم تھے۔ شادی کی تقریب وزیر اعظم ہاؤس کے لان میں ہوئی تھی جس میں کسی سرکاری نمائندے کو دعوت نہیں دی گئی تھی۔

ایک پرائیوٹ تقریب کے طور پر سادگی سے ولیمہ کیا گیا جس میں صرف ون ڈش رکھی گئی تھی۔ عبداللہ خاقان کی شادی مریم نوشیر اعوان سے ہوئی تھی، مریم کے والد راجہ نوشیر اعوان ریٹائیرڈ بیوروکریٹ ہیں۔

جبکہ عبداللہ خاقان ائیر بلو ائیر لائن کے ساتھ منسلک ہیں، جو کہ ان کی اپنی ائیر لائن ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts