لڑکی گائے سے ڈر ہی نہی رہی تھی ۔۔ قربانی کی گائے جب لڑکی کے پیچھے پڑ گئی تو کیا ہوا؟ دیکھیے وائرل ویڈیو

image

سوشل میڈیا پر قربانی کے جانوروں کی دلچسپ ویڈیوز تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی جانور کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک بچھیا کی ویڈیو کافی وائرل ہے جو اپنے دلچسپ انداز کی بدولت سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔ دلچسپ انداز میں کھیلنے کودنے والی اس بچھیا کی دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ یہ اکیلے ہی نہیں بلکہ اپنے مالک کے ساتھ گھوم رہی تھی۔

مقامی کیٹل فارم میں نوجوان لڑکی کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ بچھیا کے ساتھ کھیلنے میں مگن ہے، بچھیا بھی بڑے تفریح بھرے انداز سے اس لڑکی کو توجہ دے رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچھیا لڑکی کو ڈھونڈ بھی رہی ہے اور پھر تلاش کرنے میں خوش بھی ہو رہی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں جانوروں کو بڑے ہی پیار سے پالا جاتا ہے۔

پاکستان کے کیٹل فارمز کے علاوہ ہر سال قربانی کے لیے عوام بھی جانوروں کو گھروں میں پالنے کا شوق رکھتے ہیں۔ جانور کے ساتھ خاص وقت بتانے سے جانور بھی انسان سے لگاؤ کرنا شروع ہو جاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ اس ویڈیو میں بھی نظر آ رہا ہے، جس میں بچھیا اس لڑکی سے کافی لگاؤ رکھ رہی ہے، جیسے کہ یہ بچھیا اس لڑکی کو محفوظ سمجھ رہی ہے، جب ہی ہوشیار ہونے کے بجائے کھیل کود رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US