بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، مزید 3 دہشت گرد ہلاک

image

بلوچستان میں پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان اور پولیس کی جانب سے مشترکہ آپریشن شعبان کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جن میں مزید تین دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے زمینی اور فضائی کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین مزید دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن شعبان کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 88 ہو گئی ہے جبکہ 5 جولائی سے جاری آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 126 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مسلسل کارروائیوں کے باعث دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے جبکہ بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن شعبان بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US