ملک کی سب سے بڑی اجناس مارکیٹ جوڑیا بازار میں ہڑتال، سپلائی بند

image

ملک کی سب سے بڑی اجناس مارکیٹ جوڑیا بازار میں ہڑتال کے باعث کراچی سے ملک بھر میں اجناس کی سپلائی معطل ہوگئی جبکہ متعدد بڑی تھوک مارکیٹوں میں بھی کاروباری سرگرمیاں متاثر رہیں۔

اطلاعات کے مطابق جوڑیا بازار کے علاوہ ڈانڈیا بازار، لی مارکیٹ، کورنگی، لانڈھی اور لیاقت آباد کی اجناس مارکیٹوں میں بھی جزوی ہڑتال کے باعث دکانیں بند رہیں، جس کے نتیجے میں ملک بھر کے لیے روانہ ہونے والے ٹرک اجناس لوڈ نہ کر سکے۔

چیئرمین ہول سیل گروسرز عبدالرؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ چالان کے نام پر تاجروں کو صرف ایزی پیسہ نمبرز فراہم کیے جا رہے ہیں جبکہ دکانداروں کو لاکھوں روپے کے چالان بھیج کر پولیس کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوڑیا بازار اور شہر کی درجنوں دکانیں اب بھی سیل ہیں۔

عبدالرؤف ابراہیم نے سوال اٹھایا کہ مہنگا آٹا فروخت کرنے والی فلور ملز کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی سندھ کے گوداموں میں گندم چھپائی گئی ہے وہاں ایکشن کیوں نہیں کیا جاتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US