’پک ایکس ماؤنٹین‘ کیا امریکی کارروائی کا اگلا ہدف بننے جا رہا ہے؟

image

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے انتہائی محفوظ اور مبینہ خفیہ جوہری مرکز ’پک ایکس ماؤنٹین‘ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اس مقام پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وہاں جوہری سرگرمیوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

ایک امریکی ٹی وی پروگرام کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جب بھی ایران کی کسی جوہری سرگرمی کا علم ہوتا ہے امریکا فوری کارروائی کرتا ہے، جبکہ دعویٰ کیا کہ خلاء میں موجود امریکی نگرانی کے نظام اس مقام کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

’پک ایکس ماؤنٹین‘ ایران کی نطنز جوہری تنصیب کے قریب واقع ایک زیرِ زمین کمپلیکس ہے، جہاں پہاڑ کی گہرائی میں بنائی گئی سرنگوں کو انتہائی محفوظ تصور کیا جاتا ہے۔ امریکی اور مغربی ماہرین کو شبہ ہے کہ اس مقام پر یورینیم کی افزودگی یا جوہری ہتھیاروں سے متعلق سرگرمیاں ہو سکتی ہیں، تاہم ایران ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کرتا ہے کہ یہ تنصیب صرف پرامن جوہری مقاصد کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے خبردار کیا ہے کہ اگر معائنہ کاروں کو اس مقام تک رسائی نہ ملی تو عالمی سطح پر شکوک و شبہات مزید بڑھ سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US