دنیا بھر میں ایسے انوکھے طرز کے واقعات رونما ہوتے ہیں جسے سن کر کوئی بھی اپنا سر پکڑ لے۔ وہیں سوشل میڈیا پر میاں بیوی کی لڑائی کی ویڈیوز کو لوگ سب سے زیادہ دلچسپی سے دیکھتے ہیں جو کبھی مزاحیہ طرز کی ہوتی ہیں تو کبھی بالکل سنجیدہ۔
جیسا کہ ایک واقعہ ہم آپ کو سنانے جا رہے ہیں وہ کوئی اتنا عجیب و غریب طرز کا ہے کہ شوہروں کو خوف آنے لگے۔
واقعہ کچھ یوں پیش آیا کہ بولیویا میں خاتون نے شوہر کو نیند میں کسی دوسری عورت کا نام لینے پر جلا دیا۔ دی اوڈیٹی سنٹرل کے مطابق خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اہلیہ نے بتایا کہ اُس کا 45 سالہ شوہر مبینہ طور پر سوتے ہوئے دوسری خاتون سے بات کر رہا تھا اور اپنی محبت کا اظہار کر رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب میرے شوہر نے نیند میں دوسری عورت سے محبت کا اظہار کیا تو مجھے غصہ آیا اور میں کچن میں گئی اور اُبلتے ہوئے پانی سے بھرا برتن اس کے جسم پر ڈال دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرم پانی سے متاثرہ شخص کے بازو، کمر اور جسم کے دیگر حصوں کو نقصان پہنچا جس کے باعث اُسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
تاہم مقامی حکام نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔